ٹی 10 لیگ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:03

ٹی 10 لیگ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان
لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 10 لیگ پر بیان جاری کردیا۔ ٹی 10 لیگ متحدہ عرب امارات میں 15 سے 24 نومبر تک جاری رہے گی۔کھلاڑیوں کا ورک لوڈ اور پاکستان کے پریمیر کرکٹ ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی، میں ان کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے کھلاڑیوں کو جاری کیے گئے مشروط این او سی منسوخ کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کی فٹنس اور میڈیکل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کیمپ 13 سے 25 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری رہے گا جبکہ قائداعظم ٹرافی کے ساتویں اور دسویں راؤنڈ کے میچز 11 نومبر سے 5 دسمبر کے درمیان میں جاری رہیں گے۔ ایونٹ کا فائنل میچ 9 سے 13 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔پی سی بی نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے جس کی کوریج تمام میڈیا میں کی گئی ہے۔