سپریم کورٹ نے قتل میں ملوث نادر خان کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ نے مردان سے تعلق رکھنے والے قتل میں ملوث نادر خان کی سزا کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی ہے اورکہا ہے کہ میڈیکل رپورٹ نے سب کچھ واضح اور نچلی عدالتوں نے جرم تسلیم کرلیا ہے، اب مجرم کا اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ بدھ کوچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،یادرہے کہ نادرخان پر2011 میں مجرم پر مردان میں صغیر خان کو قتل اور منظور و حکم خان کو زخمی کرنے کا الزام تھا ،ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے ملزم نادر خان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کیخلاف مجرم نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہاکہ واقعہ کے بعد مقتول نے زخمی حالت میں خود بیان دیا کہ اسے کس نے مارا ہے اورمیڈیکل رپورٹ بھی مقتول کے بیان کے حق میں ہی.اس طرح نچلی عدالتوں نے مان لیا ہے اب جرم میں کیا شک رہ گیا۔

(جاری ہے)

زخمی صغیر خان نے ہسپتال سے مراسلہ لکھ کر پولیس کو نادر خان کا نام بتایا، جبکہ زخمی ہونے والے منظور اور حکم خان نے بھی نادر خان کی طرف انگلی اٹھائی آئی ،تھی اوریہ سب جانتے ہیںکہ واقعہ میں زخمی ہونے والے کی شہادت بہت معتبر سمجھی جاتی ہے،یہ کیس پہلے بچوں کی لڑائی کے باعث رونما ہوا تھا پہل بچوں میں لڑا ئی ہوئی بعد میں ایک بندہ قتل ہو گیا اسی لئے ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے ملزم کو سزا دینے میں نرم رویہ اختیار کیا، . بعد ازاں عدالت نے مجرم کی نادر خان کی جانب سے سزا کے خلاف دائر اپیل خارج کردی۔