یونیورسٹی واقعہ ناقابل قبول ، انتہائی دلخراش اور ناقابل معافی جرم ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین رہنما رکن قومی اسمبلی پروفیسر ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حالیہ بلوچستان یونیورسٹی واقعہ ناقابل قبول ، انتہائی دلخراش اور ناقابل معافی جرم ہے ۔ اس سے جہاں بلوچستان میں اعلی تعلیمی ادارے کی عزت کی شدید پامالی ہوا ہے وہیں دوسری طرف بلوچستان کے اعلی روایات کے خلاف انتہائی گھنانا حملہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہماری ماں بہنوں کی عزت کی تضحیک کی گئی ہے جس کے خلاف آواز بلند کرنے اور نامزد کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی نے 26 اکتوبر کو ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے تنویر احمد لہڑی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام سے درخواست ہے کہ وہ اس ریلی میں بھرپور شرکت کرکے یہ ثابت کریں کے ہم آج بھی اپنے روایات کے امین و وارث ہے ۔ اور نامزد کردار جو اس واقعے میں ملوث ہیں انکو قرار واقعی سزا ملنا چاہیے۔