فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے آخری اوور نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، ناردرن نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی
آخری اوور میں خیبرپختونخوا کے 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹے، عثمان شنواری کی 5وکٹیں اور افتخار احمد کی نصف سنچری رائیگاں، ناردن نے خیبرپختونخوا کو 3 رنز سے شکست دے دی
بدھ 23 اکتوبر 2019 20:35
(جاری ہے)
عمر امین کے43 رنز کی بدولت ناردرن نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔
فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے 13 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ عمران خان جونیئرنے 2 جبکہ جنید خان اور مصدق احمد نے 1،1 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 149 رنز پر مشتمل ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی جانب سے اننگز کا آغاز بھی متاثر کن نہ رہا اور محض 24 رنز پر 2 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے، جس کے بعد افتخار احمداور فخرزمان نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 65 رنز جوڑے۔افتخار احمد نے53 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے۔ اوپنر فخر زمان نے 39 رنز بنائے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز خوشدل شاہ نے اختتامی اوورز میں 17 گیندوں پر 22 رنز بناکر خیبرپختونخوا کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔ خیبرپختونخوا کی ٹیم کو آخری اوور میں جیت کے لیے 8 رنز درکار تھے تاہم فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی تیزرفتار گیندوں کے سامنے خیبرپختونخوا کے کھلاڑی مکمل دباؤکا شکار نظر آئے اوروقفے وقفے سے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتے رہے۔آخری اوور میں آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد، مصدق احمد، زوہیب خان اورمحسن خان شامل ہیں۔ مقررہ 20 اوورز میں خیبرپختونخوا کی ٹیم 8وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز ہی بناسکی۔ ناردرن کی جانب سے حارث رؤف نے 26 رنز کےعوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سہیل تنویر نے 2 جبکہ محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ میچ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.