پاکستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جرمنی نئے تعلمی سال میں آنے والے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا

استقبالیہ کے مہمانوں میں سفیر پاکستان جوہر سلیم اور پاکستانی سائنٹسٹ نوریز خواجہ نے طلبہ کو خوش آمدید کہا

muhammad ali محمد علی بدھ 23 اکتوبر 2019 20:39

پاکستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جرمنی نئے تعلمی سال میں ..
برلن (رپورٹ مطیع اللہ، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جرمنی نئے تعلمی سال میں آنے والے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا استقبالیہ کے مہمانوں میں سفیر پاکستان جوہر سلیم اور پاکستانی سائنٹسٹ نوریز خواجہ نے طلبہ کو خوش آمدید کہا استقبالیہ کاباقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کے بعد استقبالیہ کا افتتاح پاکستان وجرمن کے قومی ترانوں سے کیا گیا جس کے لیے شرکاء احترام کھڑے ھوئے ۔

سفیر پاکستان جوہر سلیم نے انےو الے طالبعلموں کو جرمنی امدپر خوش آمدید کہا سفیر پاکستان جوہر سلیم نے کہاکہ پاکستان طالب علم جرمنی میں پروموٹر سفیر کی حیثیت رکھتے ھےجرمنی کے شہری اپ کو پاکستان کے سفیر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اپ کے کردار کو دیکھ کر ہی وہ پاکستان کے لیے اپنا نقطہ نظر بنائینگے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں نئے حکومت کے بعد اسٹوڈنٹس کے لیے کافی تعداد میں جابس کا مواقع بن رہیے ھے ہم چاہتے ھے کہ پاکستان کے باصلاحیت لوگ پاکستان کے ترقی میں اپنا کردار ادا کرے اگر یہاں کسی کو جاب کی آفر ھوتی ھے مثالی کردار ادا کرے جس سے پاکستان نام۔

(جاری ہے)

روشن ھوسکے انہوں نے کہا کہ جرمنی نے اپنے امیگریشن پالیسوں میں کافی نرمی کی ھے جس کی بدولت پاکستانی اسٹوڈنٹس کے لیے کافی مواقعے مل سکتے ھے جس طرح کینیڈا نے اپنے پالیسیاں بنائی ھےجرمنی بھی اس طرح کی پالیساں بناکر اپنے افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا چاہتے ھےانہون نے مزید کہا کہ طالبعلم ہر ملک کے مستقبل ھوتے ہیں اپ لوگو کے مسائل کے حل کے لیے ہمارے دوازے ہمشیہ کھولیے رہینگے ہم ہر موقع پر اپ کے ساتھ ہیں جولوگ اپنے تعلمی سلسلہ مکمل کرکے پاکستان جانے کی تیاری کررہے ھے وہاں بھی ان کا مستقبل روشن ھے تقریب کے مہمان خصوصی سائنٹسٹ نوزیر خواجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اپنے فیلڈ میں اپنے مستقبل کو تلاش کرے تاکہ تجربات کی بنیاد پر میدان عمل مین کامیابیاں سمٹ سکے انہوں نے اپنی علمی زندگی سے لیکر جرمنی میں تعلمی سلسلے تک اور دنیاکے نامور سائنسدانوں کے درمیان رہتے ھوئے خلا میں اپریشن کی نگرانی تک کا احوال سے نئے طلبہ کو اگاہ کیا نوریز خواجہ جرمن سائنسدانوں کے ساتھ ملکر خلائی سیاروں اور اسپیس میں زندگی تلاش کرنے اہم پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں استقبالیہ کے منتظم اور پاکستان اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر نعمان توصیف نے پی ایس اے کے مقاصد بیان کئے انہوں نے کہا کہ پی ایس اے ابھی فعال ھوا ھے جبکہ ہر یونیورسٹی میں یونٹس بنائے گئے ہیں تاکہ پاکستانی اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کرسکے اس موقع پر پی ایس اے کے برلن کے صدر احمد وٹو نے نئے انے والے طلبہ کی رہنمائی میں رہائشی مسائل، رجسٹریشن اوردیگر پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ پی ایس اے برلن کے جنرل سیکرٹری اسامہ وحید نے نوکری کی تلاش اور اس کے لیے تیاری پر رہنمائی کی بعدازیں سوالات وجوابات کا سلسلہ شروع ھو جس پر پی ایس اے کی موجودہ باڈی کے ممبران اور سینئیر اسٹوڈنٹس رہنمائوں نے جوابات دیئے بعدازین شرکاء کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

متعلقہ عنوان :