کراچی، میرے اکلوتے جواں سالہ اکلوتے بیٹے کاقتل، ملزمان آزاد،بااثر افراد مکان پرقابض،خاموش رہنے کی دھمکی

اعلیٰ حکام انصاف اور تحفظ فراہم کریں ،قتل ومکان پرقابض ملزمان ملزمان کو گرفتار کیاجائے، غریب دکھیاری ماں تحفظ وانصاف کیلئے چیف سیکریٹری کے سامنے پیش

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) میرے اکلوتے جواں سالہ اکلوتے بیٹے کاقتل، ملزمان آزاد،بااثر افراد مکان پرقابض،خاموش رہنے کی دھمکی ، اعلیٰ حکام ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کریں اور قتل وومکان پرقابض ملزمان ملزمان کو گرفتار کیاجائے، غریب دکھیاری ماں تحفظ وانصاف کیلئے چیف سیکریٹری سندھ کے سامنے پیش، چیف سیکریٹری سندھ کا آئی جی سندھ کو قتل کیس سے متعلق حقائق کی رپورٹ طلب کرنے کا حکم تاحال بااثر ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں اور ہمیں برے انجام کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر مقتول نوجوان علی حسین کے غریب والدین نے بااثر ملزمان کی عدم گرفتار اور مکان پر قبضہ کرنے کیخلاف مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے اکلوتے بیٹے علی حسین کو رواں سال24اپریل کو قتل کردیا گیا تھا جس ٖپر پولیس نے مقتول کے دوست عمران کو گرفتار کیا جسے بااثر افراد نے اپنے اثر رسوخ سے رہائی دلوائی اور ملزمان کی غنڈہ گردی کی انتہایہ ہے ملزم عمران اپنے بااثر ساتھیوں، شہزاد گیلانی اورکامران کے ہمراہ کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی سیکڑB میں میرے ذاتی مکان نمبر623 پر قابض ہیںاورمجھے اور میرے شوہر کو خاموش رہنے اور بصورت دیگر مقتول کے طرح برے انجام کی دھمکیاں دے رہے ہیں، اور ملزمان کی ملی بھگت سے پولیس کی جانب سے جانبدارانہ کارروائی کے باعث تاحال قتل کیس ملزمان تاحال گرفتار نہیں کئے گئے ،مقتول کی ماں نے کہا کہ بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ شہزاد گیلانی مختلف محکموں اور کمیٹیوں کا نام نہاد عہدیدار کی حیثیت سے متعدد اداروں میں بلاوجہ اپنااثر دکھاتے ہوئے اپنے ناجائز ہتھکنڈوں سے گھنائونے کھیل میں مصروف ہے اور سیاسی وسماجی تنظیموں اور محکموں کے اعلیٰ افسران کو اصل حقائق پوشیدہ رکھ کر اپنے اوچھے ہتھکنڈو ں سے ذاتی مفادات حاصل کررہا ہے ، اور اب وہ مجھے اور میرے شوہر کو خاموش رہنے بصورت دیگر میرے اکلوتے بیٹے علی حسین کی طرح قتل اور برے نتائج کی دھمکیاںدے رہاہے کہ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، تھانہ بلوچ کالونی کے پولیس افسران ملزم عمران کی گرفتار کے بعد قتل کیس اصل حقائق اور ملزمان تک بڑی حد تک کامیابی حاصل کرچکے تھے مگر ماسٹرمائنڈ شہزاد گیلانی اور اسکے چند ساتھیوں نے پولیس افسران کیخلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبروں کا سہارا لے کر کیس کو کمزور بنا کر اپنے ساتھی ملزم عمران کو رہائی دلواکر انعام کے طورپر مقتول کے والدین کے مکان پر اپنے ہمراہ قابض کرادیا اور ہمیں بھی برے انجام کی دھمکیاں دے کر خاموش رہنے ہے ، ملزمان مختلف اداروں میں اپنا بے جا اثر رسوخ رکھتے ہیں جس کے باعث ہم انصاف سے دور اورملزمان بلا خوف وخطر دندناتے پھر رہے ہیں ہماری چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان،چیف سیکریٹری سندھ،ڈی جی رینجر،وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ درمندانہ اپیل ہے کہ میرے بیٹے کے قتل اور بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ میں ہمارے مکان پر قابض ملوث ، عمران ،کامران اور شہزاد گیلانی ودیگر ساتھیوں کو فوری گرفتار کرکے شامل تفتیش کریں اور غیرجانبدارانہ کیس کی از سر نو تحقیقات کرکے مجھے انصاف اور تحفظ فراہم کیاجائے اور میرا ذاتی مکان ان ملزمان سے فوری خالی کرایاجائے اور ہمیں انصاف وتحفظ فراہم کیاجائے۔