Live Updates

حکومت کا مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دینے کا فیصلہ

وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب کو خصوصی ہدایت کر دی، ملاقات آج رات یا کل کسی وقت کروائی جائے گی

muhammad ali محمد علی بدھ 23 اکتوبر 2019 21:13

حکومت کا مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دینے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2019ء) حکومت کا مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دینے کا فیصلہ، وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب کو خصوصی ہدایت کر دی، ملاقات آج رات یا کل کسی وقت کروائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے مریم نواز کو ان کے والد نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی ان کے والد نواز شریف سے ملاقات کروانے کا انتظام کروایا جائے۔

بتایا جا رہا ہے کہ مریم نواز کی ان کے والد نواز شریف سے ملاقات آج شب یا کل کسی وقت کروائی جائے گی۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج اپنے والد محمد نواز شریف سے ملاقات کی خصوصی اجازت کیلئے محکمہ داخلہ کودرخواست ارسال کی تھی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ کی جانب سے ارسال کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے محمد نوازشریف خرابی صحت کی وجہ سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مریم نواز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں جہاں ان کو والد کی طبیعت بارے آگاہی ممکن نہیں ۔درخواست ہے کہ مریم نواز کو اپنے بیمار والد سے ملنے کی خصوصی اجازت دی جائے۔ اب حکومت نے مریم نواز کی اس درخواست کو منظور کر لیا ہے۔
                                                                            
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات