شہباز شریف کی سربراہی میں پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے نواز شریف کی عیادت کی

نواز شریف شدید علیل ہونے کے باوجود بلند حوصلے سے ہیں ‘ مرتضیٰ عباسی/مولانا فضل الرحمان نے پھولوں کا گلدستہ بھجوایا

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی سربراہی میں پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے سروسز ہسپتال میں ملاقات کر کے ان کی عیادت کی ۔ پارٹی رہنمائوں نے نواز شریف کی جلد صحتیابی اور ان کی درازی عمر کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

مرتضیٰ عباسی نے کہا کہ نواز شریف شدید علیل ہونے کے باوجود بلند حوصلے سے ہیں ۔علاوہ ازیں جمعیت علما ئے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طرف سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے لئے پھولوں کا گلدستہ بھجوایا گیا۔مولانا فضل الرحمن کی جانب سے نواز شریف کی جلد صحتیابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہارکیا گیا۔