Live Updates

’’وزیراعظم عمران خان کی دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی‘‘: حریم شاہ کا ٹویٹ

جو لوگ جل رہے ہیں مجھ سے ان کو میں جلاؤں گی، ان کو تکلیف پہنچے گی میں پہنچاؤں گی، وزیراعظم ہاؤس میں ویڈیو بنالینے سے کوئی آفت نہیں آئے گی: ٹک ٹاک سٹار

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 23 اکتوبر 2019 21:41

’’وزیراعظم عمران خان کی دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر2019ء) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ جل رہے ہیں مجھ سے ان کو میں جلاؤں گی، ان کو تکلیف پہنچے گی میں پہنچاؤں گی، وزیراعظم ہاؤس میں ویڈیو بنالینے سے کوئی آفت نہیں آئے گی۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ دفتر خارجہ کی عمارت میں داخل ہوکر میٹنگ روم میں آزادانہ گھومتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ 

 
اس کے علاوہ حریم شاہ نے دفتر خارجہ میں لی گئی اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے ’’وزیر اعظم حریم شاہ‘‘۔

(جاری ہے)

 
 
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس ویڈیو پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ لوگ طنز کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کیا ہم بھی وزیراعظم ہاؤس جاکر وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ سکتے ہیں۔ 
 دوسری جانب حریم شاہ نے خود پر تنقید کرنے والے افراد کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری اس ویڈیو کو لے کر بہت سی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں سب اپنی اپنی زبانوں کو لگام دیں۔

میری اپنی زندگی ہے میں جیسے چاہوں اسے گزاروں آپ لوگوں کو میری ذاتی زندگی پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ 
 
ایک اور ٹوئٹ میں حریم شاہ نے لکھا میں وزیراعظم عمران خان کی دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی اور جو لوگ جل رہے ہیں مجھ سے ان کو میں جلاؤں گی، ان کو تکلیف پہنچے گی میں پہنچاؤں گی خاص کر اس فرحان ورک کو تکلیف پہنچاؤں گی۔ 
 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات