مالی پولیس نے دارالحکومت بماکو کے میئر کو حراست میں لے لیا

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:03

بماکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) مالی پولیس نے دارالحکومت بماکو کے میئر کو حراست میں لیا ہے۔ میئر کے وکیل نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور غبن کے الزامات ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے میئر ایڈما سنگارے سمیت دیگر دو افراد جو کہ لائٹنگ کیلئے عوامی ٹینڈر میں خوردبرد میں ملوث تھے کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ اٹارنی نادیا مریم نے بتایا کہ میئر نے 2010ء میں فرانس میں مالی کی آزادی کی تقریبات منانے کے سلسلے میں من پسند افراد کو لائٹنگ کا ٹھیکہ دیا تھا۔ سنگارے کا تعلق الائنس فار ڈیموکریسی پارٹی سے ہے۔ واضح رہے کہ وہ 2007ء سے بطور بماکو میئر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :