Live Updates

جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود پرانے مسائل میں سے ایک ہے،

جموں و کشمیر کے عوام عالمی برادری کی طرف سے حق خودارادیت دلانے کے وعدے کے پورا ہونے کے آج بھی منتظر ہیں، سلامتی کونسل کو اپنی قراردادوں پر عمل کرنا چاہیے اور اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:03

جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود پرانے مسائل میں سے ایک ہے، جموں و کشمیر کے عوام عالمی برادری کی طرف سے حق خودارادیت دلانے کے وعدے کے پورا ہونے کے آج بھی منتظر ہیں، سلامتی کونسل کو اپنی قراردادوں پر عمل کرنا چاہیے اور اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی جو (آج) جمعرات کو منایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کا دن ہمیں اس امر کی یاد دلاتا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے لئے اپنی حمایت کا مشترکہ طور پر اعادہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لئے نوآبادیاتی نظام کے خلاف جدوجہد میں فعال کردار ادا کر سکیں، پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے دیئے جانے والے اصولوں کو برقرار رکھنے کیلئے اس نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نا انصافی اور ظلم و جبر کے خلاف امید کی کرن ہے لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی طرح دنیا کے بہت سے علاقوں میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر پرانے مسائل میں شامل مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال ظلم و جبر اور استبدادی قبضے کی مثال ہے، جموں و کشمیر کے عوام عالمی برادری کی طرف سے کئے جانے والے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے آزادانہ استعمال کے وعدے کے پورا ہونے کے آج بھی منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی نظام کی بنیاد پر قائم قوانین کا بڑا حامی ہونے کے ناطے ہمیشہ مساوی نظام کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے اقوام متحدہ کا ساتھ دے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات