مہران یونیورسٹی اور ذوالفقار بھٹو کیمپس میں داخلہ کے خواہش مند دو دن کے اندر فیس جمع کرائیں، اعلامیہ

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میرس میں داخلا کے خواہشمند امیدواران کو داخلا حاصل کرنے کے لئے دو دن کے اندر فیس جمع کروانی چاہئے۔

(جاری ہے)

سیلف فنانس پر داخلا کی تاریخ میں یہ آخری توسیع ہے، جامعہ مہران کے داخلا ٹیسٹ میں جن امیدواران نے 40 یا 40 سے زائد نمبر حاصل کئے تھے ، وہ ڈائریکٹر فنانس کے نام سے ڈمانڈ ڈرافٹ بینک سے بنوا کر جامعہ مہران کے ڈائریکٹر ایڈمیشن کے دفتر میں جمع کروائیں۔ سیلف فنانس پر جن شعباجات میں داخلے کے لئے نشستیں خالی ہیں ان کی تفصیلات جامعہ مہران کے ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔