حکومت نے مشکل فیصلے کئے ہیں، انشاء اللہ بہت جلد ہمارے ملک میں اچھا وقت آئے گا، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا

جاپان ، چین ، کینڈا، امریکہ اور آسٹریلیا کی کاروباری منڈیوں تک رسائی چاہتے ہیں مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داوٍٍٴد کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:05

حکومت نے مشکل فیصلے کئے ہیں، انشاء اللہ بہت جلد ہمارے ملک میں اچھا وقت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داوٍٍٴد نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بہت جلد ہمارے ملک میں اچھا وقت آئے گا اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے مشکل فیصلے کئے ہیں، ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہو گی کیوں کہ بہت جلد ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ،ملک پر کوئی قرضہ نہیں رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی کاروباری طبقے کو کافی خدشات تھے جن میں روپے کی گرتی ہوئی قدر شرخ سود میں اضافہ اور نیب سے کچھ شکایات تھیں جس پر آج ایف بی آر کے ساتھ ایک میٹنگ کی ہے ،ایف بی آر کاروباری حضرات کے ٹیکس ری فنڈ کے بارے میں ہر ہفتے سوموار کے دن نشست رکھے گی جس کو بھی ٹیکس ری فنڈ کا مسئلہ ہو وہ سوموار کو ایف بی آر جا کر اپنا مسلئہ حل کرا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے مطابق 1.5 بلین ری فنڈ کی رقم میں سی1.1 بلین ری فنڈ کی رقم ادا کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹو انڈسٹری میں 40 فیصد کی کمی ہوئی ہے جو کہ اندازً 3 سے 6 ماہ میں واپس اپنی جگہ آ جائے گی۔ انہوں نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے حوالے سے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی کارکردگی بہتر جا رہی ہے اس میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار کی منڈی بڑھانے کی ضرورت ہے اس کے لئے ہم نے جاپان ، چین ، کینڈا، امریکہ اور آسٹریلیا کی کاروباری منڈیوں تک رسائی چاہتے ہیں اس سے ہمارے ملک کی معیشت بہت بہتر ہو گی۔

انہوں نے کہا کے فیصل آباد میں لومز کی صنعت بند ہونے کی وجہ صرف رجسٹریشن ہے اور کوئی وجہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا ورلڈ بنک کے مطابق ہمارا ملک کاروباری لہاظ سے اس خطے میںدوسرے نمبر پر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لئے بہت ضروری تھا اور میں اس کا بہت حامی ہوں۔