امریکہ کے بااثر ارکان پارلیمنٹ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:50

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) امریکہ کے بااثر ارکان پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد وادی کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی نژاد امریکی رکن کانگریس پر میلاجایاپل سمیت کانگریس کے دیگر ارکان نے جنوبی ایشاء میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق کانگریس کی سماعت کے دوران تشویش کا اظہار کیا ،اس موقع پر جے پال نے کہا کہ بھارت دنیا کی بڑی جمہوریت اور امریکہ کا اہم اتحادی ہے۔

اسے انسانی حقوق سے متعلق اپنے وعدے پورے کرنے چاہیں۔ کانگریس کی ایک اور خاتون رکن عمر لاہان نے جو کشمیر کے معاملہ پر بھارت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ شراکت داری ہے تاہم انسانی حقوق اور جمہوریت مشترکہ اقدار ہیں۔اپنے ابتدائی کلمات میں ایشیاء اور بحرالکاہل سے متعلق ایوان کی خارجہ امور کمیٹی کی چیئرپرسن بریڈ شرمین نے کہا کہ آج پوری دنیا کی توجہ کشمیر کی صورتحال پرہے۔