نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! پاکستانی جنگی طیاروں نے اڑان بھر لی

بلوچستان میں پاک فضائیہ کے پائلٹس کے درمیان فضائی مقابلوں کا آغاز ہوگیا، مقابلے 3 ہفتے تک جاری رہیں گے

muhammad ali محمد علی بدھ 23 اکتوبر 2019 23:02

نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! پاکستانی جنگی طیاروں نے اڑان بھر لی
کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر2019ء) نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! پاکستانی جنگی طیاروں نے اڑان بھر لی، بلوچستان میں پاک فضائیہ کے پائلٹس کے درمیان فضائی مقابلوں کا آغاز ہوگیا، مقابلے 3 ہفتے تک جاری رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر فضائی مقابلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کے تحت شروع کیے جانے والے فضائی مقابلوں میں پاک فضائیہ کے تمام نامی گرامی پائلٹس حصہ لیتے ہیں۔

پاک فضائیہ کے یہ مقابلے 3 ہفتے تک جاری رہیں گے۔ ان مقابلوں میں پاک فضائیہ کے بہترین جنگی طیارے استعمال کیے جائیں گے اور پائلٹس کی پیشہ وارانہ مہارت جانچی جائے گی۔ ان مقابلوں کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پائلٹس کو خصوصی اعزازات سے بھی نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے مقابلوں کا ایسا وقت میں انعقاد کیا گیا ہے جب بھارت مسلسل پاکستان کیساتھ جنگ چھیڑنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

تاہم پاک فوج خاص کر پاک فضائیہ بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ پاک فضائیہ نے رواں برس فروری کے ماہ میں بھی بھارت کی فضائیہ کو دھول چٹائی تھی اور اس پر اپنی برتری واضح کی تھی۔ پاک فضائیہ نے بھارت کے 20 جنگی طیارے مگ 21 اور ایس یو 30 مار گرائے تھے، جبکہ ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ تب سے لے کر اب تک بھارت کی دہشت گرد فوج نے زمینی محاذ پر تو اشتعال انگیزی کی ہے، تاہم فضائی محاذ پر کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ کی ہمت نہیں کی۔

جبکہ بھارت کے دفاعی تجزیہ کار اور ماہرین بھی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ پاک فضائیہ مہارت کے معاملے میں بھارت کی فضائیہ سے کہیں آگے ہے۔ موجودہ حالات میں بھارتی فضائیہ پاکستان کی فضائیہ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔