ضلع کوٹلی میںبھی عقیدت واحترام، جوش وجذبہ اورملی بیداری کے ساتھ منایاگیا

احاطہ ڈپٹی کمشنرآفس میں9بجے ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے پرچم کشائی کی جبکہ پولیس کے چاق وچوبنددستے نے سلامی بھی پیش کی

جمعرات 24 اکتوبر 2019 15:01

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2019ء) آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرکا72واںیوم تاسیس آزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میںبھی عقیدت واحترام، جوش وجذبہ اورملی بیداری کے ساتھ منایاگیا۔24اکتوبریوم تاسیس کے دن کاآغازضلع بھرکی تمام مساجدمیںنمازفجرکے بعد پاکستان کی سلامتی وخوشحالی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورتحریک آزادی کشمیرکے شہداء کے لیے خصوصی دعائیںکرکے کیاگیا۔

احاطہ ڈپٹی کمشنرآفس میں9بجے ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے پرچم کشائی کی جبکہ پولیس کے چاق وچوبنددستے نے سلامی بھی پیش کی۔بعدازاں بلدیہ ھال کوٹلی میں24اکتوبریوم تاسیس کے حوالہ سے تقریب منعقدہوئی۔تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے کی۔تقریب سے میئرلوٹن طاہرمحمودملک،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہد،چیئرمین کے ڈی اے راجہ محمدعقیل، صدرانجمن تاجران ملک محمدیعقوب،جماعت اسلامی کے حبیب الرحمن آفاقی،پی پی کے نصیراحمدراٹھور،محمودقریشی ایڈووکیٹ،صدرایپکاسردارگلفراز کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ تقریب میںایس ایس پی راجہ محمداکمل، اے ڈی سی راجہ فاروق اکرم،ضلعی صدرمسلم لیگ ن وایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ محمدایوب،جیل سپرنٹنڈنٹ سردارمحمدافتخارخان،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ،اسسٹنٹ کمشنرمیجر(ر)ناصررفیق،ایکسین بلڈنگ اشتیاق مغل،ایکسین پبلک ہیلتھ سرداراجمل مصطفی،ڈی ای اوراجہ منصف داد،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردارمظہراقبال،مسلم کانفرنس کے اعجاز مغل،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسول ڈیفنس سرداررفیق، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسرسردارسرفراز،انفارمیشن آفیسرسرداراکمل خان،ن لیگ کے راجہ گلفراز،سابق ڈی ای اواسراراحمدقادری،ن لیگ کے سردارمعروف طفیل،وقار بیگ کے علاوہ سول سوسائٹی،مختلف سیاسی وسماجی رہنما،میڈیانمائندگان اورشہریوںکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

تقریب میںگورنمنٹ ماڈل پائلٹ ہائی سکول کوٹلی کے طلباء نے ملی نغمے،ترانے بھی پیش کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم،میئرلوٹن طاہرمحمودملک ودیگرمقررین نے کہاکہ جس عظیم مقصد کیلئے بیس کیمپ کی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اس کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔آزادجموں و کشمیر کا قیام محض اتفاق نہیں تھا بلکہ اس کیلئے کشمیریوں نے تاریخ ساز جدوجہد کی اور قربانیاں دی تھیں،24 اکتوبر 1947 صدیوںکی قربانی کے روشن سویرے کا نام ہے،بھارت کشمیری عوام کے جذبہ حریت میں کمی لا سکا اور نہ آئندہ لاسکے گا،مقررین نے کہاکہ لاکھوںکشمیر ی تحریک آزادی کو اپنے لہو سے سیراب کر چکے،19 جولائی 1947 کو سرینگر کے مقام پر ریاستی مسلمانوں نے قرارداد پاکستان منظور کر کے اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کر نے کا فیصلہ کیا تھا اور ڈوگرہ راج کے خلاف اعلان جہاد آزادی کرکے قرارداد الحاق پاکستان کو عملی شکل دینے کیلئے اپنی عملی جدوجہد کا آغاز کر دیا اور پندرہ ماہ تک مسلسل بھارتی افواج کا بھرپور مقابلہ کر کے آزادجموں و کشمیر میں آج ہی کے دن ایک انقلابی حکومت قائم کر دی۔

مقررین نے کہاکہ بھارت نے 27اکتوبر 1947کو کشمیر پر فوجی یلغار کر کے کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے منافی کشمیر پر قبضہ جما لیا کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف گزشتہ 72سالوں سے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ بھارت علاقے پر اپنا ناجائز قبضہ بر قرار رکھنے کے لیے نہتے کشمیریوں کو بد ترین مظالم نشانہ بنا رہا ہے اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عمل کے لیے سنجیدہ کوشش کرے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو یقینی بنائے کشمیر کے مسئلہ کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا ء میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے پچھلی سات دھائیوں سے ہندئو جنتا نے صدیوں سے پکارا جانے والا خطہ کشمیر جنت نظیر کے با سیوںکے لیے جہنم زار بنا رکھا ہے کشمیر میں آزادی کی آواز اب چار دانگ عالم میں پو ری شدت کے ساتھ گونج رہی ہے آرٹیکل370اور35Aکی منسوخی،لاک ڈان بھارت کاظالمانہ اقدام ہے جس کوکشمیری کبھی بھی قبول نہیںکرینگے۔

اب بھارت میں آزادی کشمیر کی صدائے حق کو دبایا نہیں جا سکے گا آج کشمیرکی آزادی کا نعرہ پورے بھارت میں بر اجمان مقتدرین کی راتوں کی نیندیں حرام کئے ہوئے ہیمقررین نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو عملی طورپر فوجی کالونی بنا رکھا ہے۔ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں،کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹنے کے عمل کو تیز کرنے نے کشمیر ی عوام کو اس بات پر مجبور کیا کہ وہ میدان عمل میں کود پڑیں۔

کشمیریوں نے اپنی بے مثل قربانیوں سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ حق خود ارادیت کی حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔مقررین نے کہاکہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر پاکستان کے ساتھ الحاق کریں گے اور ہم اپنے آباء کے الحاق پاکستان کے عزم کو عملی جامہ پہنائیں گے۔تقریب کے آخرمیںملکی سلامتی،خوشحالی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیںبھی کی گئیں۔