فیفا نے انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ پرسوں شروع ہوگا، 24 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی

جمعرات 24 اکتوبر 2019 15:49

فیفا نے انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ پرسوں شروع ہوگا، 24 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول ..
برازیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2019ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ پرسوں ہفتہ سے برازیل میں شروع ہوگا، جس کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ابتدائی روز چار میچ کھیلے جائینگے۔ فیفا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 17 نومبر تک برازیل میں جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 24 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں میزبان برازیل، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور انگولا گروپ بی میں نائیجیریا، ہنگری، ایکواڈور اور آسٹریلیا، گروپ سی میں جنوبی کوریا، ہیٹی، فرانس اور چلی گروپ ڈی میں امریکا، سینیگال، جاپان اور ہالینڈ، گروپ ای میں سپین، ارجنٹائن، تاجکستان اور کیمرون جبکہ گروپ ایف میں میکسیکو، اٹلی، پیراگوائے اور سولومن جزائر شامل ہے۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ میں کل ہفتہ کو پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں میزبان برازیل اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرا میچ اسی گروپ کی ٹیموں نیوزی لینڈ اور انگولا کے درمیان کھیلا جائے گا، اسی روز کا تیسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں ہنگری اور نائیجیریا کے درمیان ہوگا جبکہ چوتھے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں ایکواڈور اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہونگی۔ ہر ٹیم تین تین گروپ میچ کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیمیں ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی، ٹورنامنٹ کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔