داتا گنج بخش ؒ علی ہجویری کے دربار پرمحکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے آفیسرز کی حا ضری اور دعا

جمعرات 24 اکتوبر 2019 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2019ء) محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے تمام افسران نے داتا گنج بخش علی ہجویری کے دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ انتظامیہ داتا دربار نے تمام افسران کی دستار بندی بھی کی۔ محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے تمام افسران نے دربار پر کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات اور منظم طریقہ سے لنگر کی تقسیم دیکھ کر انتظامیہ کو خرج تحسین پیش کیا۔

سکیورٹی کے بہترین انتظا مات پر ے کی طرف سے بڑے نظم و ضبط کامظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مینیجر شیخ جمیل نے بتایا کہ ملکی و غیر ملکی زائرین کوہیلپ کائونٹرز سے رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے ۔ان خدمات پرہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے وال شخص خو ش نظر آیا۔عرس کے تینوں دن بہترین قسم کا حلیم ،حلوہ، میٹھا و نمکین چاول،دودھ،نان اور روٹی کا لنگر زائرین کو مہیا کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ا ن تمام بہترین انتظامات نے محکمہ اوقاف کے ماتھے پر جھومر سجا دیا ہے۔ڈی جی پی آر کے افسران نے کہا کہ امن بقائے باہمی کے قیام اور روادارانہ فلاحی معاشرے کے قیام کے لئے صوفیائے کرام کی تعلیمات کی ترویج وقت کی اہم ضرورت اور خدمات مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہیں۔آخر میں تمام افسران کو لذیز لنگر بھی دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :