سرسید یونیورسٹی کے زیر انتظام اور انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ کنونشن کے تعاون سے مختلف ٹورنامنٹس کا انعقاد

جمعرات 24 اکتوبر 2019 18:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2019ء) سرسید یونیورسٹی کے زیر انتظام اور انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ کنونشن کے تعاون سے انٹریونیورسٹی ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور ٹگ آف وار کے تین ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے، ٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن کے ایونٹس گورئمنٹ کالج فزیکل ایجوکیشن اور ٹگ آف وار ٹورنامنٹ سرسید یونیورسٹی کے اسپورٹس گراو نڈ میں ہفتہ26 اکتوبر کو شیڈول کئے جارہے ہیں، ۔

رجسٹرار سرسید یونیورسٹی سیدسرفرازعلی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، کمیٹی کے چیئرمین مبشر مختار اور آرگنائزنگ سیکرٹری جاویداقبال ہونگے، کمیٹی نے ٹورنامنٹ کے شایان شان انداز میں انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، تینوں ایونٹ کے ڈراز اور منیجرز میٹنگ جمعہ25 اکتوبر کو گیارہ بجے رکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تینوں بوائز اینڈ گرلز ٹورنامنٹ ہفتہ 26 اکتوبر 2019 کو منعقد کئے جائیں گے۔

ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار کے مطابق سرسید یونیورسٹی اور انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ کنونشن کے اشتراک سے انٹر یونیورسٹی اسپورٹس ایونٹس میں مختلف اور مقامی یونیورسٹیوں کے 200 سے زائد طلبا اور طالبات اس صحت مند سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔ انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ کنونشن کے تعاون سے سرسید یونیورسٹی کے زیراہتمام 26 اکتوبرکو منعقد کئے جانے والے اسپورٹس کے ان تین ایونٹس ٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن کے بوائز اور گرلز ٹورنامنٹ گورئمنٹ کالج فزیکل ایجوکیشن میں کھیلے جائیں گے، ٹگ آف وار ٹورنامنٹ سرسید یونیورسٹی کے اسپورٹس گراو نڈ میں مقابلوں رکھے گئے ہیں۔

تینوں ایونٹس میں 200 سے زائد طلبا اور طالبات اس صحت مند سرگرمیوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گی،بوائز اور گرلز کی مختلف اور مقامی یونیورسٹیوں ٹرافی کے لئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ رجسٹرار سرسید یونیورسٹی سیدسرفرازعلی نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے ایک آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کے چیئرمین مبشر مختار اور آرگنائزنگ سیکرٹری جاویداقبال ہونگے۔

ممبران میں آصف ظہیر ، نعمان الدین، فرقان حسن, صندس ہاشمی اور طارق خان شامل ہیں۔ رجسٹرار سرسید یونیورسٹی سیدسرفرازعلی نے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ کنونشن کے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ اس پروگرام کو خوش آئند قرارددیا اور کہا کہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو طلباوطالبات میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے ہر پروگرام میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں،سرسید یونیورسٹی نے تعلیمی میدان نے ساتھ اپنی غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا لوہا منوایا ہے، اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار نے کہا کہ تینوں ایونٹ کے ڈراز اور منیجرز میٹنگ جمعہ25 اکتوبر کو گیارہ بجے رکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :