پاکستان شطرنج فیڈریشن کے انتخابات میں بے قاعدگیوں پر ورلڈ شطرنج فیڈریشن کا ایکشن

جمعرات 24 اکتوبر 2019 19:40

پاکستان شطرنج فیڈریشن کے انتخابات میں بے قاعدگیوں پر ورلڈ شطرنج فیڈریشن ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2019ء) پاکستان شطرنج فیڈریشن کے انتخابات 2017ء میں ہونے والی بے قاعدگیوں پر ورلڈ شطرنج فیڈریشن نے ایکشن لے لیا۔ جمعرات کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ورلڈ شطرنج فیڈریشن (فیڈی) کا وفد مکمل جانچ پڑتال کیلئے ہفتہ 26 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ وفد کی قیادت فیڈے کے نائب صدر گرینڈ ماسٹر ڈاکٹر نائجل کررہے ہیں۔

وفد کے دورے کا مقصد پاکستان شطرنج فیڈریشن کے 2017ء میں ہونے والے انتخابات کی جانچ پڑتال اور بے قاعدگیوں کی تحقیقات کرنا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن میں قوانین کی خلاف ورزی منظرعام پرآنے اور پاکستان میں شطرنج کے گرتے ہوئے معیار پر فیڈے نے ازخود نوٹس لیا۔ وفد پاکستان ٹیم کی سلیکشن میں ہونے والی بے قاعدگی اوراقربا پروری کی بھی تحقیقات کرے گا۔ روس کے سابق ڈپٹی پرائم منسٹر اور ورلڈ شطرنج فیڈریشن کے صدر ارکدی دوورکوویچ کی ہدایات پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فیڈے کا اعلی اختیاراتی وفد پاکستان کا دورہ کررہا ہے ۔ وفد پاکستان میں شطرنج کے اسٹیک ہولڈرز، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے بھی ملاقات کرے گا۔