برسلز میں افغان ڈپٹی وزیرخارجہ اور یورپی رہنماں سے ملاقات اچھی رہی، زلمے خلیل زاد

افغان عوام کی خواہشات کیمطابق پائیدار امن کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا، مزید تفصیلات مشترکہ اعلامیے میں جاری کی جائیں گی،ٹویٹ

جمعرات 24 اکتوبر 2019 20:59

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2019ء) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ برسلز میں افغان ڈپٹی وزیرخارجہ اور یورپی رہنماں سے ملاقات اچھی رہی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ گذشتہ روز بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں افغان مسئلے پر بات چیت ہوئی جو بہت مثبت تھی۔

انہوں نے کہا کہ افغان ڈپٹی وزیرخارجہ سے ملاقات اچھی رہی، اور افغان امن عمل پر یورپین ساتھیوں سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام کی خواہشات کیمطابق پائیدار امن کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا، مزید تفصیلات مشترکہ اعلامیے میں جاری کی جائیں گی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں افغان امن عمل پر امریکا اور یورپ کا مشترکہ اجلاس بھی ہوا تھا، جس کے مشترکہ اعلامیے میں جنگ کے خاتمے پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ اجلاس میں فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، ناروے اور اقوام متحدہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، جس میں افغانستان کے حالیہ صورت حال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔اعلامیے میں کہنا تھا کہ افغان عوام کے دیرپا امن اور جنگ کے خاتمے کا مطالبہ تسلیم کیا جائے، افغانستان کے معاملے کا ازسرنو جائزہ لیا جائے، افغانستان کا معاملہ سیاسی کوششوں سے حل کرنا ضروری ہے۔