پیرس :شارک کا خاتون پر حملہ، بازو سمیت جسم کے مختلف اعضاء چبا ڈالے

جمعرات 24 اکتوبر 2019 22:14

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2019ء) فرانسیسی جزیرے پر چھٹیاں گزارنے خاتون پر شارک نے حملہ کرکے اہل خانہ کے سامنے بازو سمیت جسم کے مختلف اعضائ چبا ڈالے۔تفصیلات کے مطابق فرانس پیسفک آئس لینڈ پولیسنیا پر فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزارنے جانے والی خاتون کی جان اس وقت مشکل میں پڑ گئی جب سمندر میں تیراکی کرتے ہوئے خطرناک شارک نے خاتون پر حملہ کردیا شدید زخمی کردیا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شارک نے 35 سال فرانسیسی سیاح کے بازو اور ایک بریسٹ چبالیا، شارک کے حملے کے وقت 6 سالہ بچے سمیت خاتون کے اہلخانہ درد منظر کو دیکھ رہے تھے۔ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے نے بتایا کہ خاتون اس حملے میں اپنے دونوں ہاتھ کھو بیٹھی ہے جبکہ اس کے جسم کا یک بریسٹ پھٹ گیا ہے۔

(جاری ہے)

جزیرے پرموجود طبی عملے نے فوری طور پر خاتون پرساحل پر کھینچ کر طبی امداد فراہم کردی تھی جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیاگیا تھا۔

واقعے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ’میں نے دیکھا کہ خاتون کے دونوں بازو نہیں تھے جبکہ اس کی پسلیاں بھی سوجی ہوئی تھی، ساحل پر موجود تمام لوگوں میں شدید خوف پھیل گیا تھا۔عینی شاہد کے مطابق ، 35 سالہ خاتون نے ہوش ساحل پر پہنچ کر سوال کیا: ‘اگر یہ جگہ محفوظ نہیں تھی تو یہاں لے گئی

متعلقہ عنوان :