Live Updates

نواز شریف کو لندن لے جانے کے لیے سعودی طیارہ پاکستان آنے کو تیار

سابق وزیراعظم نواز شریف نے ڈیل کی 20 فیصد رقم ادا کر دی،جلد لندن روانہ کر دیا جائے گا۔ جان اچکزئی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 اکتوبر 2019 10:48

نواز شریف کو لندن لے جانے کے لیے سعودی طیارہ پاکستان آنے کو تیار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اکتوبر 2019ء) سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔نواز شریف کی طبعیت میں کبھی بہتری آتی ہے تو کبھی پلیٹ لٹس کی تعداد مزید کم ہو جاتی ہے۔حکومت کا موقف ہے کہ نواز شریف کا بہترین علاج کیا جا رہا ہے جب کہ ن لیگ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا علاج مشکل مرحلے میں ہے ،حکومت نواز شریف کی صحت کے بارے میں مسلسل غفلت برت رہی ہے۔

اس تمام صورتحال میں نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں جسے کچھ سیاسی مبصرین ڈیل کا نام بھی دے رہے ہیں۔اسی حوالے سے سینئیر صحافی جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ڈیل کی 20 فیصد رقم ادا کر دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے لندن جانے کا پلان تیار ہے۔

(جاری ہے)

چارٹرڈ سعودی طیاربھی پاکستان پہنچنے کے لیے تیار ہے۔

نواز شریف گروپ کی طرف سے ضمانتیں تحریری شکل میں فراہم کر دی گئی ہیں۔ اور اس کی تصدیق بھی کر لی گئی ہے۔جان اچکزئی نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ڈیل کی 20فیصد رقم پہلے ہی ادا کر دی ہے،دیگر رقم بھی آہستہ آہستہ ادا کر دی جائے گی۔جب کہ مریم نوا ز بھی جلد ہی باہر چلی جائیں گی۔
۔جب کہ دوسری جانب رہنما پاکستان تحریکِ انصاف ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بتایا ہے کہ اگلے دو دن کے اندر نواز شریف بیرونِ ملک جا سکتے ہیں۔

عامر لیاقت حسین نے نجی ٹیوی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس بننا شروع نہ ہوئے تو اگلے دو دن میں انکے بیرونِ ملک جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب مشیرِ اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے کہا ہے کہ نوازشریف کا مرغن غذاؤں کی وجہ سے کولیسٹرول بڑھا اور وہ بیمار ہوئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا فیصلہ عمران خان نہیں ڈاکٹرز کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات