27اکتوبر کو ملک بھر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، بھارت کیخلاف یوم سیاہ منایا جائیگا‘ مسرت جمشید چیمہ

عالمی اداروں کی مثبت رپورٹس کے بعد اپوزیشن ’’ میں ناں مانوں ‘‘ کی رٹ چھوڑ دے ‘ چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ

جمعہ 25 اکتوبر 2019 11:22

27اکتوبر کو ملک بھر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، بھارت کیخلاف یوم سیاہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2019ء) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کل 27اکتوبر کو ملک بھر میں کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا ،کاروباری ماحول میں بہتری اور اصلاحات کے حوالے عالمی اداروں کی مثبت رپورٹس کے بعد اپوزیشن ’’ میں ناں مانوں ‘‘ کی رٹ چھوڑ دے اور ترقی کے سفر کو تیز کرنے میں اپنی تجاویز دے ،نواز شریف سے متعلق معززعدالتوں کے فیصلے کو تسلیم کیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والی پارٹی کی خواتین رہنمائوںکے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ موجودہ حالات میں ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے لیکن اپنے سیاسی مفادات کیلئے قوم کوتقسیم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

مولانافضل الرحمان ماضی میں اپنے حواریوں کے ساتھ مل کرپھیلائی گئی غربت،جہالت ، اوربیروزگاری کے خلاف مارچ کریںہم ان کے شانہ بشانہ ہوںگے ۔

اب عوام ذاتی خواہشات کے لئے کسی مارچ کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ اب کرپشن کے خلاف مارچ شروع ہے او ریہ اپنی منزل مقصود پر پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 22کروڑ عوام کا ملک ہے اور کئی دہائیوں کے پیدا کئے گئے بیگاڑکو راتوں درست نہیں کیا جا سکتا ،حکومت اس کے لئے حکمت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ۔ مافیاز کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کیلئے شدید مزاحمت کا سامناہے لیکن حکومت کسی صورت پسپائی اختیار نہیں کرے گی بلکہ انہیں قانون کے کٹہر ے میںلایاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں کرپشن کرنا معمولی با ت تھی لیکن آج ہر کوئی اس برائی کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے خوف کھاتا ہے او رانشااللہ وہ دن دورنہیںجب پاکستان کرپشن سے پاک ملک بنے گاجس سے ہمارے وقار میں اضافہ ہوگا۔