سمندری طوفان ’ہاگی بیس‘ سے مرنے والوں کی تعداد 86 تک پہنچ گئی

جمعہ 25 اکتوبر 2019 12:45

سمندری طوفان ’ہاگی بیس‘ سے مرنے والوں کی تعداد 86 تک پہنچ گئی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2019ء) جاپان کے حکام کا کہنا ہے کہ دو ہفتے قبل آنے والے سمندری طوفان ’’ہاگی بیس‘‘ سے مرنے والوں کی تعداد 86 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 8 افراد تاحال لا پتہ ہیں۔

(جاری ہے)

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کے ساحلی علاقوں نے ٹکرانے والے اس سمندری طوفان سے متعدد علاقے زیر آب آگئے جبکہ ہزارون گھرانے بجلی سے محروم ہو گئے ۔سب سے زیادہ تباہی فٴْوکٴْوشیما کے علاقے میں ہوئی جہاں 30 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے بعد میاگی میں 19 اور کاناگاوا میں 14 افراد لقمہ اجل بنے۔آگ اور قدرتی آفات سے بچائوکے ادارے کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان سے 72 ہزار سے زیادہ گھر زیر آب آ چکے ہیں جبکہ 6 ہزار 5 سو کے قریب گھر تباہ یا اٴْنہیں جزوی نقصان پہنچا ہے۔