مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات کا شدید بحران ہے، مشعال ملک

جمعہ 25 اکتوبر 2019 12:50

مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات کا شدید بحران ہے، مشعال ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2019ء) معروف کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بزدل بھارتی فوج آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن آف پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، کشمیریوں کی جہدوجہد کو پیلٹ گن سے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات کا شدید بحران ہے۔ انہوں نی کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔ بھارتی فورسز نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا کر لے جارہی ہیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیر کو جیل میں تبدل کر رکھا ہے۔ دنیا کا ضمیر بھارتی ظلم و ستم کے باوجود نہیں جاگ رہا۔ دنیا کو اب سوچنا ہو گا بھارت صرف مذمتی بیان سے باز نہیں آرہا۔