ضلع سدھنوتی میں آزادکشمیر کا 72وا ںیوم تاسیس روائیتی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا

تعلیمی اداروں میں طلبہ کو آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے تناظر میں تحریک آزادی کشمیر اور اسلاف کی قربانیوں سے روشناس کرایا گیا

جمعہ 25 اکتوبر 2019 13:34

پلندری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2019ء) ضلع سدھنوتی میں آزادکشمیر کا 72واںیوم تاسیس روائیتی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز ضلع بھر کی مساجد میں خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا۔ پرچم کشائی کی سب سے بڑی تقریب ضلعی صدر مقام پلندری پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہائوس میں منعقد ہوئی جسمیں ڈپٹی کمشنرسدھنوتی ندیم احمد جنجوعہ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل حاجی سردار منشاء خان،ایس پی سید وحید گیلانی،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری شوکت ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار نعیم خان،ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر سردار خالد محمود،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر منیر احمد قریشی،مہتم شاہرات، مہتم برقیات سعید دُرانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس لقمان فاروق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسکیو 1122 ایاز بزمی ، ضلعی آفیسر اطلاعات ناصر لطیف، انچارج سول ڈیفنس یاسین احمد سمیت انجمن تاجران کے نمائندوں ، صحافیوں، و کلاء اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر آزاد کشمیر کی ترقی، نظریاتی استحکا م اور جغرافیائی حدود کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور کشمیر کی آزادی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ ضلع سدھنوتی کے دیگر سب ڈویژنل صدر مقامات تراڑکھل، بلوچ اور منگ کے مقامات پر بھی مقامی اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کی قیادت میں پرچم کشائی کی خصوصی تقاریب منعقد کی گئیں۔

ضلع بھر کے سکولوں و کالجوں اور دیگر سرکاری اداروں میں اس قسم کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ تعلیمی اداروں میں طلبہ کو آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے تناظر میں تحریک آزادی کشمیر اور اسلاف کی قربانیوں سے روشناس کرایا گیا۔دریں اثناء آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے حوالے سے متحدہ جہاد کونسل ضلع سدھنوتی کے زیر اہتمام ایک عزیم الشان تجدید عہد کانفرنس منعقد ہوئی جسمیں آزاد کشمیر کی جملہ سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے اظہار خیال کیا۔

اسی سلسلہ میں جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے اولین دارلحکومت جونجال ہل میں بھی یوم تاسیس کی تقریب بھر پور انداز میں منائی گئی۔ جسمیں جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسن ابرہیم خان سمیت آزاد کشمیر اور پاکستان بھر سے آے ہوئے رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جملہ مقررین نے 1947 میں غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان اور اُن کے ساتھیوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے نقش قدم پر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس مو قعہ پر جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے بانی اور فرزند ِ غازی ملت سردار خالد ابراہیم خان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔