Live Updates

وزیر اعظم کا وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے سفارشات پر عملدرآمد نہ کروانے پر برہمی کا اظہار

کھیلوں سے متعلق ٹاسک فورس کی سفارشات، پاکستان سپورٹس بورڈ سمیت سیاحت سے متعلق سفارشات پر ایک ہفتے میں عملدرآمد کرویا جائے، وزارت کو مراسلہ

جمعہ 25 اکتوبر 2019 16:34

وزیر اعظم کا وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے سفارشات پر عملدرآمد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے احکامات کو نظر انداز کرنے اور سفارشات پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں کھیلوں سے متعلق قائم کی گئی ٹاسک فورس کی سفارشات، پاکستان سپورٹس بورڈ سمیت سیاحت سے متعلق سفارشات پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کو وزیر اعظم آفس کی جانب سے لکھے گئے تحریری مراسلہ میں سفارشارت میں عملدرآمد کے حوالے سے غیر ضروری تاخیر پر وزارت بین الصوبائی رابطہ کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس حوالے سے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ وزیر اعظم آفس کی جانب سے دی گئی ہدایات کو سنجیدہ لیں اور زیر التوا ٹاسک کو ایک ہفتے کے اندر مکمل کرکے رپورٹ سے وزیر اعظم آفس کو آگاہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 9ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود پاکستان سپورٹس ایجوکیشن ڈویلپمنٹ اینڈ انفراسٹکچربورڈ سمیت سپورٹس پاکستان کے حوالے سے تشکیل کا عمل مکمل نہیں کیا جا سکا ہے جس پر فوری اقدامات اٹھائیں جائے،وزیر اعظم کی کھیلوں سے متعلق قائم کی گئی ٹاسک فورس کی سفارشات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن گزرنے کے 8ماہ کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں کروایا گیا۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کھیلوں سے متعلق ٹاسک فورس کی جانب سے دی گئی سفارشات پر بھی 11ماہ گزرنے کے باوجود عملدرآمد نہیں کروایا جا سکا ہے، پاکستان سپورٹس بورڈ کی ری شیلائزیشن، پرائم منسٹر یوتھ ٹریننگ پروگرام، نیشنل پیرا اولمپک کمیٹی، نئے گراونڈز کی تشکیل، پاکستان میں سیاحت کے فروغ ترکی کیساتھ وزارتی سطح پر تعاون بڑھانے، سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے تجاویز پر عملدرآمد کے حوالے سے ٹاسک دی گئی ڈیلائن کے کئی ماہ گزرجانے کے باوجود بھی زیر التوا ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات