پاکستان کرکٹ بورڈ نے پوڈ کاسٹ کی آٹھویں قسط جاری کردی

جمعہ 25 اکتوبر 2019 16:34

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پوڈ کاسٹ کی آٹھویں قسط جاری کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پوڈ کاسٹ کی آٹھویں قسط جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق تازہ ترین قسط میں قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا آسٹریلیا کے خلاف سیریز پر اظہار خیال،نوجوان فاسٹ باؤلرز کی قومی ٹیم میں شمولیت پر باؤلنگ کوچ وقار یونس کی گفتگو، ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان کی کپتان بسمعہ معروف اور بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ دیپو رائے چوہدری کا تبادلہ خیال،نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے فاتح کپتان عماد وسیم کا انٹرویواور رمیز راجہ کا ایک یادگار واقعہ شامل ہے ۔