ویانا اوپن ٹینس، ڈینیئل تھیم اور گیل مونفلس کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 25 اکتوبر 2019 16:54

ویانا اوپن ٹینس، ڈینیئل تھیم اور گیل مونفلس کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2019ء) آسٹریا کے ڈینیئل تھیم اور فرانس کے گیل مونفلس ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

آسٹریا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں آسٹرین ٹینس سٹار ڈینیئل تھیم پہلے سیٹ میں حریف ہسپانوی کھلاڑی فرنینڈو ورڈاسکو کے ہاتھوں 3-6 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سیٹس بالترتیب 6-3 اور 6-2 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ایک اور میچ میں فرانس کے گیل مونفلس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اطالوی حریف کھلاڑی جانک سینر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 7-6 رہا۔

متعلقہ عنوان :