ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) ہفتہ کو موسم خشک رہے گا

جمعہ 25 اکتوبر 2019 18:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2019ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) ہفتہ کو موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں جزوی ابر آلود رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا تاہم اپر دیر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گی۔ جمعہ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام 01-، ہنزہ، ، قلات 01، استور اور اپر دیر میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔