نواز شریف سے والدہ کی ملاقات ، صحت یابی کیلئے دعا

جمعہ 25 اکتوبر 2019 20:54

نواز شریف سے والدہ کی ملاقات ، صحت یابی کیلئے دعا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2019ء) سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم نے جمعہ کے روز بھی اپنے صاحبزادے سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ان کی عیادت کی، اس موقع پر نواز شریف کی والدہ نے اپنے بیٹے کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار (ن) لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور رانا مشہود بھی نواز شریف سے ملاقات کے لئے سروسز ہسپتال آئے مگر انہیں نواز شریف سے ملنے کی اجازت نہ دی گئی۔