جیکب آباد: یو ایس ایڈ کی جانب سے دی گئی گاڑیوں میں سے سامان چوری

چئیر مین بلدیہ کا نوٹس ،انکوائری مقرر ،18کروڑ کی گاڑیاں استعمال نہ کرنے سے کھڑے کھڑے زنگ آلود ہونے لگی ,یو ایس ایڈ نے بلدیہ شہر کی صفائی کے لئے 88چھوٹی بڑی گاڑیان دیں تھیں،چوری کے واقع کے بعد گاڑیوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ ذرائع

جمعہ 25 اکتوبر 2019 22:13

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2019ء) جیکب آبادبلدیہ کو یو ایس ایڈ کی جانب سے دی گئی گاڑیوں میں سے سامان چوری ،چئیر مین بلدیہ کا نوٹیس ،انکوائری مقرر ،18کروڑ کی گاڑیاں استعمال نہ کرنے سے کھڑے کھڑے زنگ آلود ہونے لگی ،یو ایس ایڈ نے بلدیہ شہر کی صفائی کے لئے 88چھوٹی بڑی گاڑیان دیں تھیں،چوری کے واقع کے بعد گاڑیوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ ذرائع تفصیلات کے مطابق یو ایس ایڈ کی جانب سے جیکب آباد شہر کی صفائی کے لئے بلدیہ کو 18کروڑ کی مالیت کی 88کے قریب چھوٹی بڑی گاڑیاں ،کوڑے دان اور دیگر سامان فراہم کیا گیا ہے جو بلدیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے استعمال نہ کرنے کی وجہ سے کھڑے کھڑے زنگ آلود ہونے لگا ہے بلدیہ آفیس میں کھڑی کی گئی گاڑیوں پر مٹی جم گئی ہے جبکہ ان گاڑیوں سے قیمتی سامان چوری ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر بلدیہ چئیر مین آصف علی مغیری نے بتایا کہ یو ایس ایڈ کے سامان سے صرف دو بیٹریاں چوری ہوئی ہیں جس کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے چوکیداروں کو کہا ہے کہ اس چوری کہ ذمہ دار وہی ہیں ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈکی فراہم کی گئی گاڑیوں کو چلانے کے لئے تکینکی اسٹاف کی ضرورت ہے جو موجود نہیں ہے اس حوالے سے بالا حکام کو لکھا ہے دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ گاڑیوں سے سامان کی چوری کے واقع کے بعد ان گاڑیوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی تصدیق رابطے پر ایم ایس ڈی پی حکام نے کی ہے ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی جیو فینسنگ بھی کی جائے گی تاکہ گاڑی کے غلط استعمال کو روکا جا سکے گاڑیوں میں کتنا فیول ڈالا گیا گاڑی کی حرکات اور سکنات کی بھی نگرانی کی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :