گزشتہ حکومتوں نے محکمہ اوقاف کی ترقی پر کوئی توجہ دی نہ اثاثہ جات کا موثر استعمال عمل میںلایا گیا‘ سید سعید الحسن شاہ

مزارعات و مساجد کی تزئین و آسائش کے ساتھ ساتھ اثاثہ جات کے تحفظ کو بھی یقینی بنا یا جا رہا ہے‘ وزیر اوقاف

ہفتہ 26 اکتوبر 2019 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے محکمہ اوقاف کی ترقی پر کوئی توجہ دی نہ اثاثہ جات کا موثر استعمال عمل میںلایا گیا، اگر ماضی کی حکومتیں محکمہ اوقاف کے انتظامی و مالی امور پر تھوڑی سی توجہ سے صوبے کے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ ممکن تھا، محکمہ اوقاف زائرین کی سہولت اور اسلامی کلچر کے فروغ کے لیے متعدد سکیمیں متعارف کروارہا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت محکمہ اوقاف کے تحت مزارعات و مساجد کی تزئین و آسائش کے ساتھ ساتھ اثاثہ جات کے تحفظ کو بھی یقینی بنا رہی ہے ۔ جلد جدید طریقہ کار سے مقدس مقامات کی لائیو زیارت اور دینی کتب کا آن لائن مطالعہ کے علاوہ دنیا بھر سے عقیدت مند لنگر کی تقسیم معاملات میں حصہ لے سکیں۔

(جاری ہے)

زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے قیام و طعام اور لنگر کی تقسیم کا باقاعدہ میکانزم وضع کیا جا رہا ہے ۔

مقدس مقامات اور دیگر اثاثہ کی جیو ٹیگنگ کے لیے اربن یونٹ کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔کمرشل اراضی کے منافع بخش استعمال کے لیے قوانین وضع کیے جا رہے ہیں۔ داتا دربار اور بادشاہی مسجد سے صوفیاء کے مزارات اور تاریخی مساجد میں زائرین کے لیے سہولت سینٹر ز کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ صوفیاء کرام کی تعلیمات کو امن و آشتی کے ثقافت کو فروغ کا ذریعہ بنائیں گے۔ موجودہ حکومت کی خصوصی توجہ کے نتیجہ میں محکمہکی آمدنی میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :