غازی علم الدین شہید کے کیس کو ری اوپن کرکے مجرم کا لفظ ہٹا کر قومی ہیرو نام رکھا جائے ‘ مجاہد عبد الرسول

غازی علم الدین شہیدؒ قومی ہیرو اور سچے عاشق رسول تھے ،31 اکتوبر کو غازی علم الدینؒ کی یاد مناتے رہیں گے

ہفتہ 26 اکتوبر 2019 17:27

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2019ء) مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبد الر سو ل خان نے کہا ہے کہ غازی علم الدین شہیدؒ قومی ہیرو اور سچے عاشق رسول ؐتھے،31اکتوبر کو ہم غازی علم الدین شہیدؒ کی یاد مناتے رہیں گے، عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ کی خاطر ہر مسلمان غازی علم الدین شہیدؒ بننے کو تیار ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ غازی علم الدین شہیدؒ نے توہین رسالت کا بدلہ لیا، اس لیے ان کو مجرم قرار دیا جانا غلط تھا اور یہی دلائل قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے اس وقت عدالت میں دئیے لیکن انگریز کا زمانہ تھا اس لیے انہیں پھانسی دیدی گئی۔

اب ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کیس کو ری اوپن کرکے غازی علم الدین شہیدؒ پر سے مجرم کا لفظ ہٹا کر قومی ہیرو نام رکھا جائے اور ان کی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔۔