جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفود کی نواز شریف کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال آمد

نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کرائی گئی ، وفود کی شہباز شریف اور دیگر رہنمائوسے ملاقات ہوئی سیاست میں مخالفت کو دشمنی تک نہیںلیجانا چاہیے ،فاروق ستار کے دل میںکیا راز ہے یہ انکو ہی پتا ہے‘ فیصل سبزواری

ہفتہ 26 اکتوبر 2019 18:34

جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفود کی نواز شریف کی عیادت کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) اور متحدہ قومی موومنت پاکستان کے وفود نے نواز شریف کی عیادت کے لئے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا ۔جے یو آئی کے وفد نے نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کرائی ۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر مولانا سلیم اللہ قادری اورمولانا لطف الرحمن کی قیادت میں وفد نے سروسز ہسپتال میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کر کے نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کرائی گئی ۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کی قیادت میں بھی وفد نے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں سے ملاقات کر کے نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبز واری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا علاج انکی فیملی کی خواہش کے مطابق ہونا چاہیے ۔سیاست میں مخالفت کو دشمنی تک نہیںلے جانا چاہیے ۔ایم کیو ایم کے کارکنوں سے بھی نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعا ئوںکی اپیل کی ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار کے دل میںکیا راز ہے یہ ان کو ہی پتا ہے ۔