Live Updates

این اے 65 کے مقامی رہنماؤں کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

ہفتہ 26 اکتوبر 2019 19:03

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 65 کے رہنماؤں کرنل (ر)سلطان سرخرو، حکیم نثار،سابق چیئرمین ٹمن ملک عظمت حیات، پاکستان تحریکِ انصاف پبلک سیکرٹیریٹ تلہ گنگ کے انچارج ملک اشفاق احمد بڈھیال اور ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ چکوال شائستہ اکرام کی ایم این اے فوزیہ بہرام و ملک فدا حسین کی قیادت میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ،ضلع چکوال خصوصاً حلقہ این اے پینسٹھ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ لاوہ، پچنند، ٹمن ،ملتان، بڈھیال، ڈھرنال سمیت تحصیل تلہ گنگ اور تحصیل لاوہ کے تمام گاوں، قصبوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی لیے وزیر اعلی پنجاب کا وفد کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ پنجاب حکومت دیہی اور پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے اور اس حوالے سے پنجاب کے حالیہ بجٹ میں بہت زیادہ فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ایک سال کے اندر پنجاب میں ترقی واضح طور پر سامنے آنا شروع ہوجائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات