آصف علی زرداری، نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں: شیخ رشید احمد

بعض بیماریوں کا علاج ہم پاکستان میں نہیں کر سکتے: وفاقی وزیرِ ریلوے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 26 اکتوبر 2019 19:24

آصف علی زرداری، نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں: شیخ رشید احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ آصف علی زرداری، نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بعض بیماریوں کا علاج ہم پاکستان میں نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج سارے احتساب کے قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما نے بھی تصدیق کی ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں اور انہیں بھی رلیف ملنا چاہیے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے سابق صدر آصف علی زرداری کی بگڑتی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی جسم میں پلیٹلیٹس کی مقدارتیزی سے گر رہی ہے جو جان لیوا ہوسکتے ہیں۔ ایک بیان میں رحمن ملک نے کہاکہ آصف علی زرداری پاکستان کے متفقہ طور پر منتخب صدر رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت آصف علی زرداری کیساتھ غیرمناسب، غیر جمہوری و قابل مذمت سلوک روا رکھا ہے۔

انہوںنے کہاکہ جیل انتظامیہ کاسینیٹ کمیٹی داخلہ کو جمع رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت روز بروز بگڑتی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی جسم میں پلیٹلیٹس کی مقدارتیزی سے گر رہی ہے جو جان لیوا ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب مز میں زیر علاج آصف علی زرداری کی طبیعت سنبھل نا سکی، مثانے کی شدید تکلیف کے باعث یورالوجسٹ میڈیکل بورڈ میں شامل کر لیئے گئے ۔

ذرائع کے مطابق ماہر امراض مثانہ کی نگرانی میں سابق صدر آصف زرداری کا معائنہ کیا گیا ،آصف علی زرداری کے غدود میں غیر معمولی اضافے کی تشخیص ہوئی ہے ۔ خیال رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی 29 اکتوبرمنگل تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی، نوازشریف کی ضمانت العزیزیہ ریفرنس میں انسانی اورطبی بنیادوں پر منظور کی گئی،عدالت نے 20 لاکھ کے 2 مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا،ماضی کے فیصلوں پر قیدیوں کیلئے اصول وضع کرچکے ہیں، حکومت تمام قیدیوں سے متعلق 15روز میں رپورٹ جمع کروائے۔