محکمہ صحت سندھ کاتھرپارکر ضلع میں یونین کونسل سطح تک زچہ و بچہ کو صحت کی فراہمی ممکن بنانے کا اعلان

حکومت سندھ دور افتادہ علاقوں میں عوام کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہے،صوبائی وزیر ڈاکٹر عذرہ فضل

ہفتہ 26 اکتوبر 2019 20:44

تھرپارکر۔مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2019ء) محکمہ صحت سندھ کی جانب سے تھرپارکر ضلع میں یونین کونسل سطح تک زچہ و بچہ کو صحت کی فراہمی ممکن بنانے کا اعلان ، تھرپارکر کی 55 گورنمنٹ ڈسپینسریز میں محکمہ صحت اور یونیسیف کے مشترکہ تعاون سے زچہ و بچہ کو صحت سہولیات کی فراہمی کے لئے تربیت یافتہ عملے کی مقرری اور ضروری صحت کی سہولیات کو ممکن بنانے کا فیصلہ ، پہلے مرحلے میں تھرپارکر ضلع کے دور افتادہ علاقوں ڈاھلی اور چھاچھرو کے 6 گورنمنٹ ڈسپینسریز جس میں جیسے جو پار، جیتراڑ،کاٹھی جی ویری، ویھراڑی، مھرانو ویری، تعلقہ ہیڈ کوارٹر کھیمیں جو پار اور چھاچرو میں زچہ و بچہ کو صحت کی سہولیات کی فراہمی والے سینٹروں کا افتتاح صوبائی وزیر محکمہ صحت اور بہبود آبادی ڈاکٹر عذرہ فضل پیچوھو محکمہ صحت کے افسران سے مل کر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی اے قاسم سراج سومرو۔ ضلع کاونسل چیئرمین ڈاکٹر غلام حیدر سمیجو۔ اسپیشل سیکریٹری صحت ڈاکٹر حفیظ اللہ عباسی۔ سیکریٹری پاپولیشن ویلفئر زاہد علی عباسی۔ وائس چانسلر پیپلز میڈیکل یونیورسٹی شھید بینظیر آباد گلشن علی میمن۔ ڈاکٹر ولی محمد راہموں منیجر یو ایس ایڈ کراچی۔ پروگرام منیجر نیو ٹریشن ڈاکٹر وقار میمن۔ ایکسلریٹیڈ ایکشن پروگرام کے صاحب جان بدر۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ایچ آئی عبدالوھاب سومرو۔ چیف مانیٹرنگ آفیسر پی پی ایچ آئی غلام علی سومرو۔ ریجنل منیجر پی پی ایچ آئی میرپورخاص خلیل سراز۔ ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی مرتضی نوناری۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے سملے یعقوب یونیسیف کے نمائندے ڈیانا لمس کے ڈین کمیونیٹی میڈیسن ڈاکٹر خالدہ ناز میمن۔ چیئرمین ڈاکٹر الیاس صدیقی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر ارشاد میمن۔ ڈاکٹر چینھو مل۔ پروگرام ڈائریکٹر مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کئیر سندھ پریتم جیسرانی اور دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراھ تھے۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر عذرہ فضل نے کہا کہ حکومت سندھ دور افتادہ علاقوں میں عوام کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ بہتر صحت زندگی کی علامت ہے اس لئے تمام ضروری ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔