لکی مروت،ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر کی ہدایت پر کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لئے ریلی کا انعقاد

ہفتہ 26 اکتوبر 2019 23:41

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کمپلیکس تاجہ زئی میں کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لئے بڑی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ایڈیشنل اے سی نجیب اللہ خان نے کی جس میں ڈی ای او نذیر احمد خان، اے ڈی ای او محمد ابراہیم خان، سرکاری افسران وملازمین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

شرکاء نے بینرز اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے بھاتی حکومت اور قابض افواج کے خلاف نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

ریلی ڈی ایچ کیو کمپلیکس روڈ اور تاجہ زئی لکی روڈ پر سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر ختم ہوگئی ۔اس موقع پر مقررین نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو تین ماہ ہونے کو ہیں قابض افواج مکمل لاک ڈائون کئے ہوئے ہیں اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پامال ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا کر جیلوں میں ڈالا جارہا ہے جبکہ خواتین کی آبروریزی معمول بن چکی ہے ،دنیا بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کا ان کا حق خود ارادیت دلانے کے لئے کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی مدد جاری رکھیں گے۔