ایک مرتبہ پھر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے آواز اٹھائی جانے لگی

کالا باغ ڈیم کی تعمیر پاکستان کی بقا کے لئے ناگزیر ہے، ڈیم کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل اور ملکی پانی کی ضروریات کے لئے پانی کے ذخائر پر توجہ دینی ہو گی، منصوبہ اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے

ہفتہ 26 اکتوبر 2019 22:04

ایک مرتبہ پھر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے آواز اٹھائی جانے لگی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2019ء) ایک مرتبہ پھر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے آواز اٹھائی جانے لگی
کالا باغ ڈیم کی تعمیر پاکستان کی بقا کے لئے ناگزیر ہے، ڈیم کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل اور ملکی پانی کی ضروریات کے لئے پانی کے ذخائر پر توجہ دینی ہو گی، منصوبہ اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ طاس واٹر کونسل کے وفد نے انجینئر خواجہ وحید کی سربراہی میں گز شتہ روز وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سے ملاقات کی۔

ترجمان وزارت توانائی پنجاب کے مطا بق وفد نے ڈاکٹر اختر ملک کو بھارت کی آبی جارحیت پر بریفنگ دی۔ سندھ طاس واٹر کونسل کے وفد کے مطابق کالا باغ ڈیم کی تعمیر پاکستان کی بقا کے لئے ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ کالا باغ کی سٹرا ٹیجک اہمیت سے انکار نہیں۔ ہمیں آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل اور ملکی پانی کی ضروریات کے لئے پانی کے ذخائر پر توجہ دینی ہو گی۔

ملکی اتفاق رائے سے کالا باغ کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اختر ملک نے کہا کہ ہم ہر سال 30ملین ایکر فٹ پانی ضائع کر دیتے ہیں۔ پانی کے ذخائر نہ بنا کر ہم سنگین غلطی کر رہے ہیں۔سندھ طا س واٹر کونسل نے کہا کہ انڈیا ہمیں بنجر کر سکتا ہے۔وزیر توانائی نے کہا کہ ہم دریائے کابل کا پانی استعمال کرنے کی بجائے سمندر میں چھوڑ دیتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ملک کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے۔

ہمیں پانی سے لیکر غربت اور بے روزگاری ، حد سے زیادہ بڑھتی ہوئی آبادی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ذاتی مفاد کے لئے مذہب کو سیاست میں استعمال کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔ ہمیں پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لئے ملکر کام کرنا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ قوم ہماری طرف امید سے دیکھ رہی ہے، یہ وقت انتشار کا نہیں ہوش سے کام لینے کا ہے۔