Live Updates

نجیب ہارون کی ہدایت پر قبرستانوںمیں ترقیاتی کام شروع کردیئے گئے

رکن قومی اسمبلی کی حلقے میں موجود تمام قبرستانوں میں ربیع الاول سے قبل ترقیاتی کام مکمل کرنے کی ہدایت

اتوار 27 اکتوبر 2019 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2019ء) تحریک انصاف کے ایم این اے اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ وتعمیرات کے چیئرمین نجیب ہارون نے کہاہے کہ این اے 256 شپ اونر کالج کی بیک سائیڈ پر عثمان غنی قبرستان اور حلقے کے دیگر قبرستانوں میں ضروری ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کردیاہے عثمان غنی قبرستان میں بارشوں کے دنوں میں اونچی پہاڑیوں سے پانی آتاہے جس پر قبریں اورجگہ نہ ہموار ہونے کی وجہ سے قبروں اور اردگرد کے مکانوں کو نقصان پہنچتاہے اس سلسلے میں ہم نے یہاں پانی کی نکاسی کے لیے نالہ بنایا ہے تاکہ پہاڑوںکے اوپر سے آنے والاپانی قبروں کو نقصان نہ پہچا سکے، جس کے لیے پتھریلی زمین کو بھاری مشینوں کے ذریعے ہموار کیا جارہا ہے جس سے تقریبا دو ہزار قبروں کے لیئے مزید جگہ بن جائے گی ، اپنے دورے میں انہوں نے مقامی لوگوں سے ملاقاتیں کی اور ان کے مسائل سنے ان کا کہنا تھاکہ یہ علاقے کا دیرینہ مسئلہ تھا کیونکہ جب بارشوںکا پانی اوپر پہاڑی پر سے آتا تھا تولوگوں کو اپنے پیاروں کی قبروں پر جانے میں بہت پریشانی ہوتی تھی ، اس پانی میں کے ساتھ پتھریلی مٹی بھی ساتھ آتی ہے جو ندی نالوں میں جاکر نکاسی آب میں مسائل پیداکرتی ہے، انہوں نے پانی کے ساتھ پتھریلی مٹی کی روک تھام کے لیے پہاڑی کے ڈھلان پر پتھر نصب کیے جائیں گہ تاکہ پہاڑی سے آنے والا پانی صاف رہے اور ندی نالوں میں صا ف پانی جائے ،اس موقع پر دو روز سے جاری کاموں کودیکھ کر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا ایک طویل عرصے کے بعد کسی عوامی نمائندے نے ان کی سنی اور ایک دیرینہ مسئلے کو حل کیا، پاپوش نگر، سخی حسن قبرستان اور قرب وجوار کے جتنے بھی قبرستان ہیں ان کو بھی ٹھیک کریں گے اور وہاں کے مسائل کو بھی حل کریں گے، علاقہ معززین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گزشتہ پچاس برسوں کے دوران کوئی بھی ایسا آدمی جو کسی بھی سیاسی پارٹی کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہوا ہوان نے اس جانب توجہ نہیں دی ہے ، کیونکہ پہاڑیوں کی وجہ سے یہاں ٹریفک نہیں آ سکتی اس لیے نجیب ہارون صاحب کی کاوشوں کی وجہ سے یہاں بھاری مشینری آئی اورایک ناممکن کام کو کر دکھا یا ہے، اس موقع پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ جس طرح سے ایم این اے نجیب ہارون نے کا م کروایا اور قبرستان میں پارکنگ کے علاوہ لائٹس کے کام کی بھی یقین دہانی کروائی ہے اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ،کیونکہ رات میں کوئی تدفین کرنی ہوتو لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑتاتھا، نجیب ہارون کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ علاقے کی خوبصورتی کے لیے اہل علاقہ نے تین سو زائد درخت اپنی مدد آپ کے تحت لگانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے ، انہوں نے کہاکہ ہم ربیع الاول سے قبل حلقے میں موجود تمام قبرستانوں کے مسائل حل کردینگے ، اس سلسلے میں ہم نے تحریک انصاف کے رہنماء امان اللہ خان، سہیل خان اور جان بادشاہ اور ان کی ٹیم کو یہ تمام تر ذمہ داریاں سونپ دی ہیںکہ اپنی زیر نگرانی یہ تمام ترقیاتی کام کروائیں،جبکہ اہل علاقہ بھی اپنی حیثیت کے مطابق ان کا ہاتھ بٹا رہے ہیں ، اوران قبرستانوں کی بہتری کے لیے ہم بیس رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو کہ اپنے اپنے علاقوں میں قبرستانوں کے مسائل کے حل کے لیئے کام کریگی اور اس کے ساتھ ساتھ لاوارث اور ایسے غریب لوگ جو کفن دفن کا انتظام نہیں کر سکتے ان کے لیے کفن دفن کا انتظام بھی کمیٹی ممبران کے ذمہ ہونگے نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ قبرستانوں کے یہ تمام مسائل جیسے کہ لائٹس ، پانی، قبروں کی ٹوٹ پھوٹ، گندے پانی کا قبرستان میں داخل ہونا اور جگہ ناہموار ہونے کی وجہ سے قبریں نہ ہموار ہیں ان تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے متعلقہ علاقہ معززین کی رائے بھی لی جارہی ہے جبکہ قبرستانوں میں نشے کی عادی لوگ اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے ڈیروں کی شکایتیں بھی ہیں ہیںجن کو ختم کردیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات