ٰحضرت ا مام احمد رضا عشق ومحبت کی پہچان اورباطل کیلئے ان کا قلم تلوار سے بھی تیز تھا ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

ملک کی سرحدوں پر بھارتی فوج حملے کررہی ہے ،کشمیر میں مظلوم مسلمان کی نسل کشی کی جارہی ہے ،ثروت اعجاز قادری

اتوار 27 اکتوبر 2019 19:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ حضرت ا مام احمد رضا عشق ومحبت کی پہچان اورباطل کیلئے ان کا قلم تلوار سے بھی تیز تھا ،امام احمد رضا نے دین اسلام کاتحفظ اور عشق رسول ؐ کو اُمت مسلمہ میں بیدار کیا ،ختم نبوت ؐ کے دشمن آج بھی سر اٹھانے کی ناپاک جسارت کررہے ہیں مگر ان اعلیٰ حضرت کے چاہنے والوں نے ان کی ہر اسلام دشمن سازش کو زمین بوس کردیا ہے ،عاشقان رسول سر تو کٹا سکتے ہیں مگر کسی کو توہین رسالت کرنے نہیں دینگے،ہمیں قرآن وسنت کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا ،حکومت قرآن وسنت کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ کرئے ،بانی و قائد شہید محمد سلیم قادری نے مشن اعلیٰ حضرت پر گامزن ہوکر اسلام دشمن قوتوں کو بے نقاب کیا ،یہودونصاری کے ایجنڈے پر کام کرنے والے نام نہاد اسلام کے ٹھیکیداروں کے مکروہ چہروں کو عوام اور حکومت کے سامنے بے نقاب کیا ،انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے شہید سلیم قادری کی آواز حکومتی ایوانوں اورعوام کے درمیاں آج بھی گونج رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم رضا کانفرنس وعر س امیر شہدائے اہلسنت محمد سلیم قادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ ،محمد طیب قادری ،محمد آفتاب قادری ،علامہ طارق شہزاد المدنی ،علامہ مفتی توصیف قادری ،علامہ محمو د قادری اور ثنای خواں بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بزرگان دین نے ہمیشہ اصلاح امت ،اشاعت دین اور پیغام حق عوام الناس تک پہنچایا،علماء و مشائخ اتحاد امت کیلئے کوشش کریں،سازش کے تحت اہلسنت کو ٹکڑوں میں تقسیم کردیا گیا ہے علما ومشائخ اہلسنت کو یکجا کرنے کیلئے کردار ادا کریں ،شہید محمد سلیم قادری اہلسنت کو ایک لڑی میں پرونا چاہتے تھے تاکہ اہلسنت کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس مل سکے ،انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی سے عمومی طور پر عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے ،مگر ابھی حالات ایسے نہیں کہ احتجاج کی آڑ میں اسلام آباد کو بلاک کردیا جائے ،ملک کی سرحدوں پر بھارتی فوج حملے کررہی ہے ،کشمیر میں مظلوم مسلمان کی نسل کشی کی جارہی ہے ،اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا رویہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے غیر سنجیدہ ہے ،بھارت اقوام متحدہ کے قوانیں کی روزانی جارحیت کرکے دھجیاں بکھیر رہا ہے ،اور انڈیا میں جو مظالم مسلمانوں پر ڈھائے جارہے ہیںاس سے انسانیت بھی شرما گئی ہے بھارت دنیا کو تیسری عالمی جنگ کیطرف دھکیلنا چاہتا ہے ،اقوام متحدہ کی جانبداری پوری دنیا پر واضع ہو چکی ،امت مسلمہ کو اپنے مقدر کا خود فیصلہ کرنا ہوگا ، نہتے کشمیر پر ظلم کے خلاف عالمی برادری کی پر اسرار خاموشی قابل تشویش ہے،پاکستان کے عوام کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہیں ان کے حق خود ارادیت دلانے تک ان کی آواز سے آواز ملاکرانصاف لیکر رہینگے۔