فرانس میں ٹرک سے 8 افغانی تارکین وطن برآمد

افغانیوں کو فرانس کی کیلیس بندرگاہ کے راستے لندن سمگل کیا جانا تھا،ٹرک کا درجہ حرارت 7c تھا، دیرہونے کی صورت میں جان کو خطرہ ہو سکتا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 28 اکتوبر 2019 13:56

فرانس میں ٹرک سے 8 افغانی تارکین وطن برآمد
فرانس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔۔28اکتوبر 2019ء) فرانسیسی بندرگاہ سے 8 افغانی تارکین وطن ایک ٹرک سے برآمد کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان افغانیوں کو فرانس کی کیلیس بندرگاہ کے راستے لندن سمگل کیا جانا تھا مگر لندن میں 39 تارکین وطن کی ہلاکت کے باعث سخت چیکنگ پر چار بچوں سمیت آٹھ افغانیوں کو برآمد کر کے فوری اسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔بندرگاہ پر ایک ٹرک میں چار بچوں سمیے آٹھ تارکین وطن ہلکے ہائپو تھرمیا میں پائے گئے تھے۔

اس سلسلے میں رومانیہ کے دو ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔اس وقت ٹرک کا درجہ حرارت 7c تھا اور اگریہ افغانی نہ پکڑے جاتے تو ان کی جا کو خطرہ تھا۔خیال رہے کہ برطانیہ کے شہر ایسکس میں کنٹینر سے 39 لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ برطانیہ کے شہر ایسکس میں کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے،پولیس نے کنٹینر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں کنٹینر سے 39 لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، برطانوی پولیس کے مطابق کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے یہ لاشیں چین کے باشندوں کی ہیں۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کنٹینر بیلجیئم سے سے ایسکس آیا تھا جس کے بعد بیلجیئم نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور مورس مو روبنسن کا تعلق آئرلینڈ سے ہے جسے اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ کی کاؤنٹی ایسکس کے علاقے واٹر گلیڈ انڈسٹریل پارک میں ایک کنٹینر سے 39 لاشیں برآمد ہوئی تھیں جنہیں پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا تھا۔ ایسکس پولیس کا کہنا تھا کہ ٹرک سے برآمد ہونے والی 38 لاشیں بالغ افراد کی جبکہ ایک نابالغ شخص کی لاش ہے۔ایسکس کے چیف سپرنٹنڈنٹ پولیس نے واقعے کو انتہائی المناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا ہم لاشوں کی شناخت اور ان کے قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم یہ ایک طویل مرحلہ ہو سکتا ہے۔