فرانس میں ٹرک سے آٹھ افغان مہاجر برآمد

پولیس نے رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا

پیر 28 اکتوبر 2019 14:17

فرانس میں ٹرک سے آٹھ افغان مہاجر برآمد
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2019ء) فرانس میں کالے کی بندرگاہ پر موجود ایک ریفریجریٹڈ ٹرک سے حکام کو آٹھ افراد ملے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ان میں سے چار بچے ہیں اور انہیں جسمانی درجہ حرارت میں کمی کی شکایت کے ساتھ ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس ٹرک میں درجہ حرارات منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ ان مہاجرین کا تعلق افغانستان سے تھا۔ پولیس نے رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔