فرانس میں ٹرک سے 8 افغان مہاجرین برآمد

پیر 28 اکتوبر 2019 14:50

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2019ء) فرانس میں حکام کو کالے کی بندرگاہ پر موجود ایک ریفریجریٹڈ ٹرک سی8 افراد ملے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ جن میں 4 بچے شامل ہیں اور انہیں جسمانی درجہ حرارت میں کمی کی شکایت کے ساتھ ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس ٹرک میں درجہ حرارات منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ ان مہاجرین کا تعلق افغانستان سے تھا۔ پولیس نے رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔