جے یو آئی اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے لاہورمیں آزادی مارچ کا بھرپور استقبال کیا جائیگا ،تیاریاں شروع

ن) لیگ، پیپلزپارٹی، جے یو آئی (ف)،جمعیت اہلحدیث اور جے یو پی ( نورانی ) کی جانب سے کیمپ لگائے جائینگے

پیر 28 اکتوبر 2019 17:13

جے یو آئی اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے لاہورمیں آزادی مارچ کا بھرپور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2019ء) جمعیت علما ئے اسلام (ف) اوراتحادی جماعتوں کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں آزادی مارچ کا بھرپور استقبال کیا جائے گا جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے شرکاء کے استقبال کے لئے ٹھوکرنیازبیگ، سمن آباد، چوبرجی، داتا دربار اوربتی چوک میں استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے ۔ ٹھوکرنیازبیگ میں جے یوآئی جبکہ بتی چوک میں جمعیت اہل حدیث کی طرف سے کیمپ لگایا جائیگا،سمن آبادمیں پیپلزپارٹی ،چوبرجی میں مسلم لیگ (ن) اورداتادربارکے سامنے جے یوپی (نورانی ) استقبالیہ کیمپ لگائے گی۔ اس سلسلہ میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔