برطانیہ میں مسئلہ کشمیر پر بنگلہ دیشی کمیونٹی بھی متحرک ہوگئی۔ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد

منگل 29 اکتوبر 2019 19:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2019ء) برطانیہ میں مسئلہ کشمیر پر بنگلہ دیشی کمیونٹی بھی متحرک ہوگئی ہے۔ برٹش بنگلہ دیشی کمیونٹی نے برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کانفرنس منعقد کی جس کے مہمان خصوصی ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی تھے جو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بھی ہیں ۔ بڑی تعداد میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

گراہم جونز ایم پی نے اس کانفرنس کو چیئر کیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر آل پارٹیز پارلیمانی گروپ کی چیرپرسن نے ڈیبی آبراہم ، ایم پی افضل خان، ایم پی جولی کوپر اور دیگر ایم پیز نے کہا برطانوی حکومت اور اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ بھارتی افواج جو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے اس کو فوری بند ہونا چاہیے۔ بنگلہ دیشی کمیونٹی رہنمائوں نے کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کی آواز ہر فورم پر بنیں گے۔ عبدالرشید ترابی کنوینئر آل پارٹیز کشمیر رابطہ کونسل نے بنگلہ دیشی کمیونٹی رہنمائوں کا برطانوی پارلیمنٹ میں کامیاب کشمیر کانفرنس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔