اوپن یونیورسٹی کے ایف اور بی اے کی31۔اکتوبر، یکم،2 نومبرکو ہونے والے امتحانات 17،18، 19دسمبر کو ہوں گے، کنٹرولر امتحانات

بدھ 30 اکتوبر 2019 16:59

اوپن یونیورسٹی کے ایف اور بی اے کی31۔اکتوبر، یکم،2 نومبرکو ہونے والے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر اور طلبہ کی سہولت کے لئے ایف اے اور بی اے پروگرامز کے سمسٹر بہار 2019ء کے تین ایام 31۔اکتوبر، یکم اور 2 نومبرکو منعقد ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

نئے شیڈول کے مطابق اب یہ امتحانات 17،ْ 18اور 19دسمبر کو منعقد ہوں گے۔31۔اکتوبر کو منعقد ہونے والے امتحانات 17۔دسمبر کو ،ْ یکم نومبر کو منعقد ہونے والے امتحانات 18۔دسمبر اور 2۔نومبر کو منعقد ہونے والے امتحانات اب 19۔دسمبر کو منعقد ہوں گے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق یہ امتحانات پہلے سے الاٹ شدہ امتحانی مراکز میں ہی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :