نیشنل بنک ریجنل آفس سبی کوختم کرنے کی بھر پور مذمت

بدھ 30 اکتوبر 2019 17:09

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2019ء) پاکستان نیشنل پارٹی عوامی نیشنل بنک ریجنل آفس سبی کوختم کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،حکومت اپنا فیصلہ واپس لیں بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا ان خیالات کا اظہارپاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی کمیٹی ممبر میر محمد رفیق رند، ضلعی آرگنائزر انجئنر ظہیر احمد بلوچ، ڈپٹی آرگنائزر عبدالرشید بلوچ، ممبران سید رستم شاہ، انیجئنر اسد بلوچ، میرفاروق رحیم رند، سعیداحمدمری، محمد اکبر مہر، حاجی محمدبلال رند، محمد نواز چانڈیو، عامر موسیانی سانول خان رند نے مشترکہ بیان میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیشنل بنک کے ریجنل آفس سبی کو ختم کرکے کوئیٹہ منتقل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ریجنل آفس سبی ریجن کے عوام مستفید ہو رہے تھے لیکن اب اس آفس کوکوئٹہ منتقل کرکے سبی اورنصیر آباد کی عوام کو سہولت سے محروم کر دیا ہے۔ انہوں نے حکام بالا سے اپیل کیاہے کہ نیشنل بنک کی مزید دو برانچ کھولیں تاکہ عوام کو سہولت مہیا کی جائے اورنیشنل بنک ریجنل آفس سبی کی کوئیٹہ منتقلی کا فیصلہ واپس کیا جائے ۔